اعتماد کا ووٹ: وزیراعظم کا پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کو خط

254

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف خط تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 12 بج کت 15 منٹ کے بعد کسی رکن قومی اسمبلی کو اسمبلی ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ 12 بج کر 15 منٹ کے بعد اسمبلی ہال اور چیمبر کے دروازے بند ہوجائیں گے، پارٹی ہدایت کے مطابق ارکان کو اعتماد کے ووٹ کے لیے حاضری یقینی بنانا ہوگی۔

عمران خان نے خط میں لکھا کہ پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر اعلامیہ الیکشن کمیشن میں پیش کیا جا سکتا ہے، عدم حاضری پر رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائے گی۔