کورونا سے مزید 38 مریض انتقال کرگئے

279

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 38 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 38 مریض انتقال کرگئے جب کہ 714 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 17 ہزار 352 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 58 ہزار 210 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 392 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 6 ہزار 170 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 411 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 48 ہزار 811 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 964 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 5 ہزار 943 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 534 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 64 ہزار 487 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار 515 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2305 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 104 اموات 69 ہزار 106 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 329 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2 ہزار 97  ہے۔ اسلام آباد میں 506 اموات ہوچکیں۔ 42 ہزار 726 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 106 جب کہ فحال کیسز کی 115 ہے۔ صوبے میں 200 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 791 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 464 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 718 ہے۔ آزاد کشمیر میں 309 اموات ہوچکیں۔ 9437 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4958 جب کہ فحال کیسز 4 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4852 مریض صحت یاب ہوئے۔