عمران خان کے خطاب میں بوکھلاہٹ واضح تھی‘ احسن اقبال

132

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن ) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دے وہ صادق اور امین جو نہ دے وہ سودا گر ،عمران خان نے حواس باختہ اور بوکھلاہٹ کے انداز میں قوم سے خطاب کیا،3سال بعد بھی عمران خان کا وہی نظریہ ہے میں نہیں چھوڑوں گا،این آر او نہیں دوں گا،وزیراعظم میںاگر رتی بھر بھی اخلاقیات ہوتی تو آپ استعفیٰ دیکر اعتماد کا ووٹ لیتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر میں کنٹینر والے خطاب کے سوا کچھ نہیں تھا 3سال بعد بھی عمران خان کا وہی نظریہ ہے میں نہیں چھوڑوں گا،این آر او نہیں دوں گا انکی شکست نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی جماعت میں بھی اکثریت کھو چکے ہیںآرٹیکل 91 سات کا حوالہ دے کر صددر مملکت نے بھی توثیق کردی ہے اگر رتی بھر بھی اخلاقیات ہوتی تو آپ استعفا دیکر اعتماد کا ووٹ لیتے وزیر اعظم کی کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں، ریاستی وسائل اورادارے استعمال کررہے ہیں۔