خاندانی نظام کمزور کرنا شیطانی قوتوں کا ہدف ہے، مہر افشاں

119

کراچی(نمائندہ جسارت)ناظمہ ضلع شمالی مہر افشاں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرد اور عورت خاندان کے بنیادی ستون ہیں انہیں منتشر کر کے خاندان کے ادارے کو کمزور کرنا شیطانی قوتوں کا ہدف ہے۔ خواتین کے آزاد اورخود مختار ہونے کے پر فریب نعرے،میڈیا سے جاری تفریحات میں توہین پر مبنی کرداروں میں عورت کی جلوہ گری اور مادہ پرستی کی دوڑ نہ صرف معاشرے کے بدلتے رجحانات کی عکاسی کر رہے ہیں بلکہ براہ راست ہمارے خاندانی نظام پر حملہ آور ہیں۔جس سے معاشرہ انتشار کی کیفیت میں نظر آرہا ہے۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی سماج پر گہری نظر رکھتا ہے۔ اس ضمن میں قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی دردانہ صدیقی کی قیادت میں خاندانی نظام کے تحفظ کے لیے استحکام خاندان کی مہم وقت کی ضرورت ہے۔