عالمی یوم خواتین ‘جماعت اسلامی خواتین کی کانفرنس آج ہوگی

150

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین کے تحت ”عالمی یوم خواتین “ کے حوالے سے آج 11بجے دن مقامی ہوٹل میں ”عورت اور فیملی ازم “ کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہو گی ۔ کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کریں گی ، اسلامی نظریاتی کونسل وقومی اسمبلی کی سابق رکن ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی مہمان خصوصی ہوں گی جبکہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کلیدی خطاب کریں گے ۔ناظمہ کراچی اسما سفیر نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔کانفرنس سے ویمن اسلامک لائرز فورم کی چیئر پرسن طلعت یاسمین ایڈووکیٹ ، ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کی نائب صدر حمیرا قریشی ، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے میڈیا سیل کی ترجمان ڈاکٹر شمائلہ نعیم اور دیگر خطاب کریں گی ۔