حقوق العبادخاندان کی مضبوطی کا ضامن ہے ، عظمیٰ اظہار

83

کراچی(نمائندہ جسارت)نائب ناظمہ جماعت اسلامی خواتین صوبہ سندھ عظمیٰ اظہار نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع شمالی کے علاقے گلشن معمار میں استحکام خاندان مہم کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقوق العباد کی ادائیگی خاندان کی مضبوطی کی ضامن ہے۔ مرد اور عورت دونوں خاندان کے ادارے کی مضبوطی اور حفاظت کے ذمے دار ہیں۔ اس وقت ہمارے خاندان شیطانی طاقتوں کا ہدف ہیں۔ جس کے سبب ہمارے سماجی مسائل میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لیے افراد خاندان کے دل و نگاہ کی حفاظت کی فکر کریں۔