آمدن سے زائد اثاثے پولیس افسران بھائیوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز

256

کراچی(نمائندہ جسارت) کراچی کے مختلف تھانوں کے انچارج اور اینٹی کارلفٹنگ سیل میں تعینات رہنے والے2 پولیس افسران بھائیوں نے3 ارب سے زائد کے اثاثے بنا لیے، جس پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ شہر قائد میں2 ارب پتی پولیس افسران اسماعیل لاشاری اور اسحاق لاشاری کے خلاف نیب نے تحقیقات کا آغازکیا تو ان کے پاس3 ارب روپے سے زائد کے اثاثے نکل آئے۔ جس کے بعد دونوں پولیس افسران بھائیوں کو معاملے کی تفتیش کے لیے نیب کے دفتر طلب کیا گیا تھا۔ نوٹس پر دونوں افسران پیش ہوئے اور نہ ہی انہوں نے نیب کے پاس کوئی تحریر ی بیان ریکارڈ کرایا۔ دونوں افسران پر ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کے علاوہ سنگین نوعیت کے دیگر الزامات بھی ہیں۔