امریکا،خام تیل کے نرخوں میں 5 فیصداضافہ

171

نیویارک (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ اوپیک پلس ملکوں کی جانب سے تیل کی پیداوار اپریل میں بھی نہ بڑھانے کا فیصلہ ہے۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے قریب نرخ 3.38 ڈالر (5.28 فیصد) بڑھ کر 67.45 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 3.3 ڈالر (5.4 فیصد) اضافے کے ساتھ 64.58 ڈالر فی بیرل طے پائے۔