جونیئر ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کل سے شروع ہو گا

131

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کل اتوار سے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق تربیتی کیمپ میں 22 کھلاڑی شرکت کریں گے، جس میں رانا وحید (واپڈا), معین شکیل (سوئی سدرن), غضنفر علی(سوئی سدرن), وقار گول کیپر (واپڈا), محسن خان(ایئرفورس),عمیر ستار (ماڑی پیٹرولیم ) , عقیل(ماڑی پیٹرولیم), عبداللہ گول کیپر(ماڑی پیٹرولیم)،رومان خان(واپڈا)،محب اللہ(واپڈا), مرتضی یعقوب (ماڑی پیٹرولیم)حماد انجم (واپڈا), حنان شاہد(لاہور) , علی رضا (فیصل آباد), شاہ زیب خان (سندھ)آصف حنیف(ماڑی پیٹرولیم )محسن حسان(پنجاب)انیس(پنجاب/زرعی ترقیاتی بنک)حماد علی(نیوی)اسامہ بشیر(ایئر فورس)وقار علی(ماڑی پیٹرولیم)سمیع اللہ خان (کسٹم) شامل ہیں.جبکہ کیمپ کمانڈنٹ جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن دانش کلیم،کوچ ظہیر احمد بابر اور مدثر علی خان,ویڈیو انالسٹ ابو زر امرا اور فزیو تھراپسٹ ندیم ستار اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ کیمپ 20 مارچ تک جاری رہے گا۔