واٹربورڈ کھیلوں کے فروغ میں بھرپورکردارادا کررہاہے،اسداللہ

217
ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان ادارے کی فٹبال ٹیم سے ملاقات کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ نے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ملازمین میں کھیلوں کو فروغ دے کر شہر اور صوبہ کو کئی نامور کھلاڑی دیے ہیں ۔ واٹر بورڈ ملازمین بہت باصلاحیت ہیں ، ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی ۔ شعبہ اسپورٹس کو مزید فعال کیاجارہاہے۔ جلد اس ضمن میں انقلابی تبدیلیاں نظرآئیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہمارا کراچی فیسٹیول فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح واٹر بورڈ ٹیم کے کھلاڑیوں ، ذمہ داران اورشعبہ اسپورٹس کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہاکہ فٹبال دنیامیں سب سے زیادہ کھیلے جانے والا مقبول ترین کھیل ہے۔ ابتداء سے ہی واٹر بورڈ کی فٹبال ٹیم نے ادارے ،شہر اورصوبہ کانام بلند کیا ہے۔ واٹر بورڈ اب تک کئی بین الاصوبائی وملکی سطح پر منعقدہ ٹورنامنٹس جیت چکا ہے۔