کھلاڑیوں کو چوٹ سے بچانا کوچز کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ سید سخاوت علی

182
کھلاڑیوں کو چوٹ سے بچانے کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ کے اختتام پر کوچ سخاوت علی کا شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کراچی ریجن کے زیر اہتمام منعقدہ اسپورٹس اساتذہ کیلیے سہ روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے دوسرے روز سید سخاوت علی نے ” کھیلوں کے دوران چوٹ سے بچاؤ ” کے موضوع پر لیکچر دیا, جس میں شرکاء کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور چوٹ لگنے کی صورت میں فوری طبی امداد کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔گرانڈ ماسٹر مختار احمد خان نے کراچی ریجنل آفس کی اس کوشش کو سراہا۔