سینئر ہاکی کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ 9 مارچ لاہور میں منعقد ہوگا

178

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایچ ایف کے زیر اہتمام قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کی زیر نگرانی 12 کھلاڑیوں پر مشتمل “سینئر ہاکی کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ” 9 مارچ تا 20 مارچ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گا.ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کے ہمراہ اجمل خان لودھی کوچنگ جبکہ محمد عابد امین فزیکل ٹرینر کے فرائض سر انجام دیں گے۔اعلامیے کے مطابق تمام منتخب کھلاڑی دوپہر 9 مارچ کیمپ کمانڈنٹ اولمپیئن خواجہ جنید کو رپورٹ کریں گے.کیمپ کے دوران ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔