پاکستان اسٹاک ،72 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ

226

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جاری مندی جمعہ کو تیزی میں تبدیل ہو گئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں زبردست دلچسپی لینے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 558.81پوائنٹس کے اضافے سے 45837.35پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ72.12فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 69ارب70کروڑ70لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 28.14فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100 انڈیکس 45166 کی نچلی سطح پر آگیاتاہم بعد ازاںسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع کی گئی جس کے سبب مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور تیزی کے باعث انڈیکس 45947پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تیزی کا رجحان آخر تک غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 558.81پوائنٹس کے اضافے سے 45837.35 پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس275.54پوائنٹس کے اضافے سے 19173.83پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 268.12پوائنٹس کے اضافے سے31402.02 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر409کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 295 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ88میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 81 کھرب 22 ارب33کروڑ65لاکھ روپے سے بڑھ کر81 کھرب 92 ارب 4 کروڑ 35لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میںرفحان میظ کے حصص کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 10200 روپے اورسن ریز ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت73.01روپے کے اضافے سے 1147.59 روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو 100روپے کی کمی سے 2800 روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت 79.65روپے کی کمی سے982.35 روپے ہوگئی ۔