اینگرو فائونڈیشن اور پی پی اے ایف کے اشتراک سے معاشی بہبودکے اقدامات

235

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اینگرو کارپوریشن اور دائودہرکولیس کے چیئرمین حسین دائود کی طرف سے کووِڈ 19کے خلاف ایک ارب روپے کی امداد کے عہد کے تحت اینگرو کارپوریشن کی سماجی کمپنی اینگرو فائونڈیشن نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ(پی پی اے ایف) کے ساتھ احساس آمدن پروگرام کے ذریعے70ملین روپے کی لاگت کے معاشی اقدامات کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے ہیں ۔ ان اقدامات کے تحت اینگرو فائونڈیشن ایک معاشی پروگرام تیار کرے گی جس میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں چھوٹے کسانوں پر توجہ دی جائے گی ۔ یہ شراکت داری احساس آمدن پروگرام کے لیے امور انجام دینے والی ایجنسی پی پی اے ایف کے ساتھ تعاون کے ذریعے حکومتِ پاکستان کے غربت کے خاتمے کے پروگرام کو سپورٹ کرے گی تاکہ ایسے مستحق خاندانوں کو مدد فراہم کی جاسکے جن کی آمدنی کورونا کی وباء کے دوران بری طرح متاثر ہوئی ہے۔