سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ2ہزار750روپے ہوگئی

173

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی فی تولہ قیمت مزید 1450 روپے کی کمی سے1لاکھ 2ہزار 750 روپے ہوگئی۔ آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 17ڈالرکی نمایاں کمی سے1696ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1450روپے کی کمی سے1لاکھ 2 ہزار750روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1450 روپے کی کمی سے 88 ہزار 92 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کی کمی سے1340روپے ہوگئی۔