وزیر اعظم اپنے ارکان اسمبلی کو قائل نہیں کرسکے، مرتضیٰ وہاب

64

کراچی (آن لائن)ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے ایم این اے، ایم پی اے کو قائل نہیں کر سکے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے خلاف جو باتیں کیں وہ توہین عدالت ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے کیے گئے خطاب سے متعلق کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنی فرسٹریشن کو قوم کے سامنے بیان کیا، الیکشن کمیشن کا موقف درست تھا، سینیٹ کے انتخابات کو خفیہ بیلٹ سے ہونا چاہیے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کہتے تھے میں آو¿ں گا تو آئین کی بالادستی ہوگی، وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے خلاف جو باتیں کیں وہ توہین عدالت ہے، یہ الیکشن ایکٹ 2017ءکی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کبھی بھی نہیں کہا اوپن بیلٹ ہوگا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے اپنا آئینی مو¿قف مانگا تھا، اعتماد کے ووٹ کا اختیار وزیراعظم کا دائرہ کار نہیں۔