پی آئی اے کی لاہور تا اسلام آباد فضائی سروس بحال

142

لاہور (آن لائن) قومی ائر لائن نے دوبارہ سے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحال کردی۔ فضائی سروس کرونا وبا ءکی وجہ سے معطل کی گئی تھی۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 650 لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی۔ پروازوں کی بحالی پر لاہور ائیر پورٹ پر کیک کاٹا گیا جبکہ اس موقع پر پی آئی اے کے عملے نے مسافروں کو الوداع کیا ۔ابتدائی طور پر لاہور اور اسلام آباد کے درمیان دو طرفہ ہفتہ وار پروازیں بروز پیر، بدھ اور جمعہ کو آپریٹ کی جائیں گی۔