زرداری کیخلاف ریفرنسز کی کراچی منتقلی ، اپیل سماعت کےلیے مقرر

127

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس میں ملوث پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کیخلاف دائر نیب ریفرنسز احتساب عدالت اسلام آباد سے احتساب عدالت کراچی منتقل کرنے سے متعلق دائر درخواست 11 مارچ 2021 ءکو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 11 مارچ  بروز جمعرات کو جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس میں ملوث پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کیخلاف دائر نیب ریفرنسز احتساب عدالت اسلام آباد سے احتساب عدالت کراچی منتقل کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔ عدالت عظمی نے نیب سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔