پاکستان‘ تھائی لینڈ کے مابین دفاعی معاہدہ طے پا گیا‘دفترخارجہ

149

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستانی سفیر اور ڈیفنس سیکرٹری تھائی لینڈ نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت سیکورٹی پالیسی انفارمیشن کا تبادلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت مشترکہ مشقیں اور ڈیفنس ٹیکنالوجی پر تعاون کیا جائے گا، پاکستانی سفیر اور ڈیفنس سیکرٹری تھائی لینڈ کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک میں70 سال سے سفارتی تعلقات ہیں۔