پنگریو ،دو واٹرکورسز منتقل کرنے کیخلاف کاشتکار سراپا احتجاج

125

پنگریو( نمائندہ جسارت)آبپاشی سب ڈویژن خیرپورگمبوکی آئل پورشاخ کی ٹیل کے کاشتکاروں نے آبپاشی حکام کی جانب سے ٹیل کے دوواٹرکورسزموجودہ مقام سے بالائی مقام پرمنتقل کرنے اور ٹیل کی ساڑھے پانچ سوایکڑزرعی زمین بنجراورویران کرنے کی سازش کیخلاف ساتویں روز بھی پنگریوکے شادی اسمال واہ پل پربھوک ہڑتال جاری رکھی اورآبپاشی افسر کا پتلانذرآتش کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھوک ہڑتالی کاشتکاروں کے نمائندوں علی شیرکھوسو، شہباز کھوسو، زاہد علی اورتاج محمدکھوسوودیگرنے کہاکہ سکھربیراج کی آبپاشی سب ڈویژن خیرپورگمبوکی آئل پورشاخ میں ٹیل پرواقع دوواٹرکورسز کوآبپاشی حکام نے مقامی کاشتکارتنظیم کی ملی بھگت سے بالائی مقام پر منتقل کرنے کی سازش تیار کی ہے جس سے ٹیل کی ساڑھے 5 سو ایکڑسے زائد زرعی زمین غیرآباد اورویران ہوجائے گی اور درجنوں کاشتکارمعاشی بدحالی کاشکار ہوجائیں گے۔ کاشتکاروں نے وزیر اعلیٰ سندھ،صوبائی وزیرآبپاشیاورسیکرٹری آبپاشی و دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کانوٹس لیاجائے اورٹیل کے واٹرکورسز کی بالائی مقام پرمنتقلی منسوخ کی جائے۔ اس موقع پر کاشتکاروں نے نعرے بازی بھی کی۔