مولانا حزب اللہ جکھرو کی ایڈمنسٹریٹر سکھر سے ملاقات

290

سکھر( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے ایڈمنسٹریٹر سکھرمیونسپل کارپوریشن نثار میمن سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ سکھر کو 6 مارچ ختم بخاری شریف کے پروگرام کی دعوت دی۔ علاوہ ازیں نمائش گاہ پرانا سکھر میںصفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی نشست کی۔ انجینئرسہیل میمن بھی موجود تھے۔