قنبر علی خان، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے وتقرریاں

169

قمبر علی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ضلع قمبر شہداد کوٹ ڈاکٹر سمیر نور چنا نے ضلع میں عوامی شکایات اور امن و عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مختلف پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے وتقرریاں عمل میں لائی گئیں، جس کے تحت گاجی کھاوڑ تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد یاسین ٹگڑ کا تبادلہ کرکے ایس ایچ او نصیر آباد پولیس تھانہ مقرر، جبکہ پولیس لائن قنبر سے انسپکٹر اعجاز احمد کھوسو کو ایس ایچ او تھانہ گاجی کھاوڑ مقرر کردیا گیا۔ تھانہ نصیر آباد سے انسپکٹر محمد رفیق کھیڑو کو پولیس لائن قنبر میں رپورٹ کرنے کے احامات جاری جبکہ سب انسپکٹر سکندر علی چنا کو انچارج پولیس پوسٹ ڈیرا مقرر کردیا گیا، وہاں پہلے سے تعینات سب انسپکٹر محمد صفر میمن کا تبادلہ کرکے پولیس لائن قنبر میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری۔ انسپکٹر امداد علی پہوڑ کو ریزرو انسپکٹر پولیس ہیڈ کوارٹر قنبر مقرر کردیا گیا، جبکہ پولیس لائن قنبر سے سب انسپکٹر ممتاز علی جاگیرانی کو لائن آفیسر پولیس ہیڈ کوارٹر قنبر لگادیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی قنبر ڈاکٹر سمیر نور چنا نے ضلع قنبر کے تمام پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سختی سے پابند کردیا ہے کہ وہ امن وامان کی فضا کو برقرار رکھیں، امن وامان کے حوالے سے عوام کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو یقینی بنائیں اگر کسی کیخلاف بھی بے امنی کے حوالے سے شکایات آئیں تو ان کیخلاف سخت تادیبی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔