کاشف شیخ ودیگر کا معظم عباسی سے والدہ کی وفات پراظہار تعزیت

94

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے لاڑکانہ اتحاد کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی کی رہائش گاہ پہنچ کر والدہ کی وفات پر تعزیت،مرحومہ کی مغفرت درجات کی بلندی کی دعا کی۔اس موقع پر امیر ضلع قاری ابوزبیر جکھرو، ضلعی صدر ہائی کورٹ بارمحمد عاشق دھامرا،صدر آئی ایل ایم اطہر مجید تنیو اور سابق امیر علی گل چانڈیو بھی موجود تھے۔