لیاقت بلوچ ایک روزہ دورے پر آج سکھر پہنچیں گے

207

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ آج ایک روزہ دورے پر سکھر پہنچیں گے، صوبائی اعلامیے کے مطابق وہ دیگردعوتی وتنظیمی پروگرامات کے علاوہ دارالعلوم تفہیم القرآن کی تقریب ختم بخاری شریف سے بھی خطاب کریں گے۔ تقریب ختم بخاری و دستار فضیلت سے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، شیخ الحدیث مولانا عبداللہ کھوسہ و دیگر علما کرام بھی خطاب کریں گے۔