سابق سفارتکار‘ سید ابرار وائس چیئرمین آئی پی ایس مقرر

86

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق سینئر سفارتکار، مصنف اور سابق اسپیشل سیکرٹری وزارتِ خارجہ سید ابرار حسین کو انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے بورڈ آف گورنرز نے ادارے کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ وہ 2 سال سے ادارے کے ساتھ سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ کی حیثیت سے منسلک تھے۔