کورونا کے دوران اسکول فیس میں کمی کے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

98

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کورونا بیماری کے دوران اسکول فیس میں کمی کے متعلق درخواست کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔ عدالت میں سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ اسکول فیس میں 6ماہ کے دوران20 فیصد کمی کی گئی تھی، 6 ماہ کا وقت گزر چکا ہے اب درخواستیں غیر مؤثر ہو گئی ہیں، محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ جن والدین اور اسکولز کو فیس کے حوالے شکایات تھیں، سن کر فیصلہ کردیا ہے، عدالت نے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔