ادھار کا اقتدار، کرایے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا ‘ مریم اورنگزیب

83

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ادھار کا اقتدار اور کرایے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا‘ بلوچستان سے عبدالقادر کو ٹکٹ دینا اور ان کا جیتنا بھی الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میںکہا کہ عمران صاحب اعتماد آپ نے کھویا اور غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟ عمران صاحب الیکشن کمیشن میں چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی چیلنج کریں‘ آپ الیکشن کمیشن میں2018ء کا آ ر ٹی ایس بیٹھنا بھی چیلنج کریں۔انہوں نے کہا کہ آٹا ، چینی ، بجلی چور عوام کا اعتماد کھو چکے‘ اس لیے عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں‘ عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں‘ مزید رسوائی اپنے مقدر میں نہ لکھوائیں۔