ائرچیف مارشل کی سری لنکن فضائیہ کے ہیڈ کواٹر آمد‘ پرتپاک استقبال

133

کولمبو(آن لائن ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے دورہ سری لنکا میں فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا،جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن فضائیہ کی پاکستان میں تربیت ہمارے لیے قابل فخر بات ہے، دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین مضبوط دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ ائر چیف مارشل نے سری لنکن فضائیہ کے ساتھ باہمی پیشہ ورانہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔سربراہ پاک فضائیہ نے سری لنکن فضائیہ کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ پریڈ اور کلر ایوارڈ کی تقریب میں بھی شرکت۔انہوں نے سری لنکن فضائیہ کو اپنی قوم کی 70 سالہ خدمات پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر سری لنکا کے صدر نے مجاہد انور خان کو کتاب پیش کی۔