یمنی فوج کا القاعدہ کے اہم رہنما کو پکڑنے کا دعویٰ

253
یمن: خانہ جنگی کے باعث بچے اور بوڑھے امدادی سامان کے حصول کے لیے کوشاں ہیں

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے مشرقی صوبے حضرموت میں القاعدہ تنظیم کے ایک رہنما قابوس بن طالب کو حکومتی فورسز کے جاری آپریشن میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یمنی فوج کے اعلیٰ افسر نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے سعودی عرب کی زیر قیادت عسکری اتحاد کی معاونت سے حضرموت کی تحصیل سیون میں ایک آپریشن کیا، جس کے دوران القاعدہ کے ذمے دار اور رہنما قابوس بن طالب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ قابوس بن طالب یمنی فوج کے اہل کاروں کو ہدف بنانے کے لیے قاتلانہ حملوں میں ملوث تھا۔