فوجی ہیلی کاپٹر ممکنہ طور پر خراب موسم کا شکار ہوا‘ تُرک وزیر دفاع

195
ترکی: تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے گرد فوج اور امدادی کارکن جمع ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک وزیردفاع خلوصی آقار نے کہا ہے کہ گزشتہ روز فوجی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی اہم وجہ موسم کی خرابی تھی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے میں 11 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ صوبہ الازیغ کی 8 ویں کور کمانڈ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ابتدائی معلومات اور عینی شاہدین کے مطابق حادثہ موسمی حالات میں اچانک تبدیلی کے باعث پیش آیا، تاہم تفصیلی تحقیقات کے بعد حادثے کی حتمی وجہ کا تعین کیا جائے گا۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ جمعرات کے روز صوبہ بتلیس کے مشرقی قصبے تاتوان میں ایک کارگو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں 11 فوجی ہلاک ہوئے۔