یکم جنوری سے 25 فروری کے دوران 74افراد قتل

87

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں سال کے 56 روز میں 74 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ 1144 شہری رہزنوں کا شکار بنے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں یکم جنوری سے 25 فروری کے دوران 56 روز کے دوران 74 افراد کو قتل کیا گیا،سال 2020 میں اسی مدت کے دوران یہ تعداد 56تھی ، 2021ء میںاب تک 11 شہری ڈکیتی کے دوران قتل ہو چکے ہیں جب کہ رہزنوں نے مزاحمت کرنے پر 95 شہریوںکو زخمی کیا، رہزنی کی 11 ہزار سے زائد وارداتوں کے علاوہ گھروں میں ڈکیتی کی 108 وارداتیں ہوئیں، اعدادو شمار کے مطابق 56 روز میں 1144 شہری اسٹریٹ کرمنلزکا شکار بنے، جس میں سے 3ہزار 433 شہریوں کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا ، 21 شہریوں سے گاڑی چھینی اور 282 چوری کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 538شہریوں سے موٹرسائیکلیں چھینی گئی اور 6035 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔ ڈکیتی کے دوران 5 افراد قتل اور 8 شہری زخمی ہوئے۔اعدادو شمار کے مطابق اسٹریٹ کرائم میں655 موبائل فون چھیننے کی 35 وارداتیں زیادہ ہوئی، کار زنی اور چوری کی 20 وارداتیں کم ہوئیں جبکہ 2020ء کے مقابلے میں 170 موٹر سائیکلیں زیادہ چھینی اور 1314 چوری کی گئیں۔