بلوچ علاقوں میں جرائم پیشہ افرادکو کھلی چھوٹ پراظہار تشویش

97

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور بلوچ متحدہ محاذ کے سربراہ یوسف مستی خان نے اپنے ایک بیان میں ریاست کی طرف سے لیاری سمیت کراچی کے بلوچ علاقوں میں مسلح جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ دینے کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یوسف مستی خان کا کہنا تھا کہ رینجر اور پولیس کی موجودگی میں گزشتہ کئی دنوں سے لیاری میں مسلح جرائم پیشہ افراد کا ایک گروہ کھلے عام لوٹ مار کر رہا ہے، لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔