مہنگائی کا سلسلہ تھم نہ سکا‘ اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

196

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران0.61فیصدکا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ہفتہ رفتہ میں روزمرہ استعمال کی5اشیا کی قیمتوں میں کمی،22کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ24اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق4مارچ 2021 ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں مشترکہ آمدنی والے گروپ کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں0.61فیصد اورسالانہ بنیادوں پر14.95فیصدکااضافہ ہواہے،ہفتہ رفتہ میں مرغی کی قیمت میں 5.31فیصد، کیلا 4.22 فیصد، آلو 3.76فیصد، چینی 2.81فیصد، پیاز 2.21 فیصد، سرسوں کاتیل 1.32 فیصد، دال ماش 1.31 فیصد اورانڈوں کی قیمت میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری جانب لہسن کی قیمت میں 7.06 فیصد،آٹا0.84 فیصد، گڑ0.58فیصد، ٹماٹر0.51 فیصد اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں0.50 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔گزشتہ ہفتے کے دوران 22اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،5کی قیمت میں کمی اور 24 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔