وزیراعظم کیخلاف الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز غیرمناسب ہے‘ وفاقی وزرا

402
اسلام آباد: وفاقی زیراطلاعات شبلی فراز پریس کانفرنس کررہے ہیں، فوادچودھری اور بیرسٹر علی ظفر بھی موجود ہیں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزرا نے الیکشن کمیشن کے اعلامیے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف پریس ریلیز جاری کرنا غیر مناسب ہے۔وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز اور وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی غیر جانبداری اورآزادی پریس ریلیزوں سے نہیں بلکہ اپنے اقدامات سے ظاہر کرے ،الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں، ہمارا اس کے خلاف دھرنے کا کوئی پروگرام نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے مؤقف پر نظر ثانی کرے گا ،انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں اگر یہ شفاف ہو ں گے تو جمہوریت مضبوط ہو گی ،جب بنیاد ٹھیک ہو گی توجمہوریت بھی ٹھیک ہو گی ۔ وفاقی وزرا نے کہا کہ وزیراعظم نے صاف و شفاف انتخابات کرانے پر زور دیا تھا اورہماری حکومت پچھلے کئی ماہ سے صاف و شفاف انتخابات پر زور دیتی آرہی ہے ،شفاف الیکشن کی راہ میں پیسے کی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ،نوازشریف اینڈ کمپنی نے پیسے اور غنڈہ گردی کا کلچر شروع کیا۔