لاہور‘ پتنگ کی ڈور سے کالج کا لیکچرارجاں بحق

185

لاہور(نمائندہ جسارت) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پتنگ بازی ایک اور جان لے گئی۔ گلے پر ڈور پھرنے سے دیال سنگھ کالج کے لیکچرارجاں بحق ہو گئے۔اچھرہ کے علاقے مسلم ٹائون کے قریب موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے دیال سنگھ کالج کے لیکچرار آفتاب احمد کے گلے پر ڈور پھر گئی،خون بہہ جانے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی، ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ آفتاب احمد کیمسٹری میں پی ایچ ڈی تھے اور ڈیڑھ سال قبل امریکا سے ڈاکٹریٹ مکمل کر کے وطن واپس لوٹے تھے۔دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرنے ڈور پھرنے سے لیکچرار کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اچھرہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ ایس ایچ اواچھرہ اظہراسحاق کو معطل کردیا ہے۔