کراچی میںدودھ فروشوں کے سامنے انتظامیہ بے بس

172

کراچی(آن لائن)کراچی میں دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا۔شہر کے بیشتر علاقوں میں دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کررکھا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے سے شہر میں دودھ 130 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہاہے۔کراچی کی انتظامیہ دودھ فروشوں کے سامنے بے بس ہے اور صارفین 130 روپے فی لیٹر دودھ خریدنے پر مجبور ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی ہے کہ بلا اجازت دودھ کی نئی قیمت مقرر کی گئی ہے اور انتظامیہ اس حوالے سے بری طرح ناکام ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چند ماہ پہلے دودھ فروشوں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا تھا اور سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود سرکاری نرخ پر دودھ کی فروخت ممکن نہ ہوسکی۔