عوامی مسائل بیٹھک:حافظ نعیم سے کے پی ٹی مزدور وفد کی ملاقات

106

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ادارہ نورحق میں قائم ’’عوامی مسائل بیٹھک ‘‘میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی ) کے وفد نے شکیل رضازیدی کی قیادت میں ملاقا ت کی ۔ملاقات میں پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکرٹری نجیب ایوبی ،منظر عالم ،سیکرٹری اطلاعات فائق علی خان، امین الدین دانش ودیگر بھی موجود تھے ۔ وفد میں جاوید الٰہی،عقیل تنولی،عاصم،جاوید اقبال،دانیال عزیزودیگر بھی شامل تھے ۔وفد نے حافظ نعیم الرحمن کو بتایا کہ پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی عدالت میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مزدوروں کا کیس جیت چکی ہے لیکن مالکان نے اس مسئلے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے وفد کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ جماعت اسلامی ہمیشہ سے مظلوموں اور محروموں کے ساتھ ہے اور ہم آخری دم تک متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ،آج بھی لوگ عدالتوں پر بھروسہ اور اعتماد کرتے ہیں لہٰذا عدالت کو بھی چاہیے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ کیا جائے تاکہ عوام کا اعتماد برقرار رہے اور مضبوط ریاست کی تشکیل ممکن ہو۔