پاکستان کا بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مانیٹرنگ کا مطالبہ

155

جنیوا(اے پی پی )پاکستان نے بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بہت قریب سے مانیٹر کرنے کا مطالبہ کیا ہے جہاں دہشت گردی کے خاتمے کے اقدامات کی آڑ میں خواتین اور لڑکیوں کونشانہ بنایاجاتا ہے اور زور دیا ہے کہ کشمیریوں کی حالت زارکو ضرور سنا جانا چاہیے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفارتکار خلیل ہاشمی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سیشن میں ایک حصے میں انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کے تحفظ کی خصوصی نمائندہ فیونوالا نی ائولین کے ساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ قوانین کے ساتھ ساتھ ریاستی دہشت گردی کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں جہاں بھارت ریاستی دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی، تشدد اور انہیں قتل کرتا ہے۔