نیب پرائیویٹ ٹرانزیکشن میں مداخلت نہیں کر سکتا، سلیم مانڈوی والا

231

اسلام آباد (آن لائن) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والانے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہیں اگر وہ کسی کونہ چھوڑنا چائیں تو نہ چھوڑیں الیکشن کا ایک عمل ہے وہ رک نہیں سکتا ہے، نیب کا ادارہ پرائیویٹ ٹرانزیکشن میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا نیب نے پہلے کہا تھا کیس میں ضمنی ریفرنس لایا جائے گا لیکن آج کہا ضمنی ریفرنس نہیں لانا ہے۔ میں صرف یہی کہوں گا نیب کا ادارہ پرائیویٹ ٹرانزیکشن میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ جنرل بلال اور جنرل درانی کیساتھ ہماری کمپنی کی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔ میرے کیس میں دونوں جرنیلوں کو عدالت میں گواہ کے طور پر بلایا جائے۔ منگلا کور کو اس ٹرانزیکشن میں شامل کرنا غلط بات ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ اکہ وزیراعظم عمران خان ہیں اگر وہ کسی کونہ چھوڑنا چاہیں تو نہ چھوڑیں الیکشن کا ایک عمل ہے وہ رک نہیں سکتا ہے۔