جسارت کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

560

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) جسارت نے اپنے کارکنانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک روزہ سوشل میڈیا مارکٹنگ اور سرچ انجن آپٹی مائیزیشن ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ جسارت کراچی کے زیر اہتمام جمعے کو جمعیت الفلاح ہال میں ایک روزہ ورکشاب کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں روزنامہ جسارت کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر،ویب انچارج نذیر الحسن،عرفان احمد اورسلمان علی سمیت جسارت کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں سوشل میڈیا کے ٹولز کو استعمال کرنے کے بارے میں بتایا گیا،لاہور سے آئے ہوئے ورکشاپ کے ٹرینر قمر طور نے شرکاء کو یو ٹیوب،انسٹا گرام،فیس بک،ٹیوٹر اور رسرچ انجن آپٹی مائیزیشن کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یوٹیوب پر کام کے آغاز کیلئے آپ کو کچھ بنیادی آلات درکار ہوتے ہیں، جن میں اسمارٹ فون، مائیک، ہینڈز فری اور ٹرائی پورڈ شامل ہیں۔

یوٹیوب چینل بغیر کسی معاوضے کے بن جاتا ہے، آپ کو اپنے جی میل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہو کر کمرشل چینل بنانا ہوگا۔اس کام کے بعد آپ اپنے یوٹیوب چینل کے مواد کو تیار کرکے صارفین کیلئے اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ فیس بک بزنس سے متعلقہ ڈیٹا اور تحقیق کو بھی استعمال کر سکتے ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ تازہ ترین خبروں اور کیس اسٹڈی تک رسائی پا سکتے ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام کی انوکھی خصوصیات میں سے ایک آئی جی ٹی وی کے بارے میں بتایا کہ جس کی مدد سے صارفین 650 ایم بی تک، اور دس منٹ دورانیے کی ویڈیو فائل اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی ٹی وی کا استعمال کرکے، کاروبار ناظرین کو راغب کرسکتے ہیں اور ان کے ساتھ رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔انسٹاگرام ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے جو ذاتی مقاصد کے لئے بصری مواد شائع کرنے سے لے کر کاروباری اشتہار تک بہت ساری خصوصیات پیش کرتا ہے۔

یہ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو جوڑنا ہے۔آج کے اس سوشل میڈیائی دور میں ٹیوٹر اپلیکیشن ایک مؤثر اور مفید ذرائع ابلاغ ہے. اس سے ہم اپنی بات اور اپنی شکایت حقوق انسانی کی علمبردار تنظیموں اور انصاف پسند اشخاص تک بآسانی پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے فیس بک کو ذاتی اور کاروباری استعمال کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا، انہوں نے سرچ انجن آپٹی مائیزیشن کے حوالے سے بتایا کہ کمیونٹی گا ئڈ لائن پر کس طرح عمل پیرا ہواجا سکتا ہے جبکہ فیس بک، انسٹا گرام اورٹیوٹر پر اسٹوری فائل کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا۔

سوشل میڈیا ورکشاپ میں شریک شرکاء نے میڈیا ورکشاپ کی کاوشوں کو سراہا اور اسے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔