پی ڈی ایم کا کل ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

372

سکھر: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا کوئی رکن نہیں جائے گا، عمران خان نےجس لب ولہجےمیں قوم سےخطاب کیااس سے شکست چھلک رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم شرکت کے بعد اس اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں،صدر مملکت نےاجلاس بلانے کیلئےیہی لکھا ہے کہ اکثریت کااعتمادکھوچکے ہیں،عمران خان کے بقول سینیٹ الیکشن میں بولی لگی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی  پارٹی کے اراکین کو بکاؤ مال کہہ رہے ہیں،کل وہ اعتماد کا ووٹ لیں گےتو ان اراکین کا ووٹ بھی شامل ہوگاجن کووہ بکاؤ مال کہتے ہیں،عدم اعتمادسینیٹ کےالیکشن میں  یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کی صورت میں ہوچکا۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ جب سے ہم نے احتجاج شروع کیا ہے ہواؤں کا رخ بدلنا شروع ہوگیا ہے، ان کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے۔