“پارٹی ارکان کی نظر میں غلط ہوں تو بے شک میرا ساتھ چھوڑ دیں”

282

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگ ضمیر کی آواز پر فیصلہ کریں،  پیسا لےکرضمیر بیچنابددیانتی ہے، جومیرےساتھ ہیں وہ کل میرےساتھ ہوں گے، میرے 16ارکان نے پیسہ لے کر خود کو بیچا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس منعقد ہو ا ، جس میں عمران خان  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی نظر میں غلط ہوں تو بے شک میرا ساتھ چھوڑ دیں، ہمارےارکان اسمبلی نےضمیربیچا جس کی وجہ سےعبدالحفیظ شیخ کوشکست ہوئی۔

عمران خان  کا کہنا تھا کہ میرا مقصد اقتدار نہیں، عوام کی فلاح ہے، شفاف نظام کی تبدیلی کے لیے کوشش کر رہا ہوں، اداروں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم عوام کےنمائندے ہیں، ایک مقصدکے تحت سیاست میں آیا،میرامنشور سیاست سےپیسےکوختم کرنا ہے۔