عالمی طاقتیں پاکستان میں خاندانی نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، حافظ ادریس

540

لاہور: جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ ادریس کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں اور ان کے ایجنٹس پاکستان میں خاندانی نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچے۔

حافظ ادریس نے کہا کہ سیکولرازم کے پیرو کاروں کی چالیں کامیاب نہیں ہوں گی،مغرب میں عورت غیر محفوظ اور بے بسی کی زندگی بسر کر رہی ہے، اسلام نے عورت کو گھر کی ملکہ بنایا اور ماں کے قدموں کو جنت کا درجہ دیا۔

حافظ ادریس  کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عورت کے تحفظ اور خاندانی نظام کے وقارکی جدوجہد جاری رکھے گی۔

حافظ ادریس نےمزید  کہا کہ الیکشن کے دوران جس طرح ارب پتیوں نے ضمیر برائے فروخت کے بورڈز لگائے اس سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا، جمہوریت کے نام پر چند بڑی سیاسی جماعتیں عوام کو مسلسل بے وقوف بنا نے کی کوشش کر رہی ہیں، مگر اب حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔