چوتھا ٹی 20: آسڑیلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

306

ویلنگٹن: آسڑیلیا نے چوتھے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 50 رنز سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کردی، سیریز کا پانچواں اور فیصلہ کن  ٹی ٹوئنٹی اتوار کو کھیلا جائے گا۔

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 157رنز  ہدف  کے تعاقب میں 18.5اوورز  میں 106رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے صرف تین کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔کائل جیمسن 30رنز بناکر نمایاں رہے، ٹم سائفرٹ19،ڈیون کونوے17رنز بنا سکے۔

آسڑیلیا کی جانب سے رچرڈسن نے3 جبکہ  ایڈم زمپا، گلین میکسول اور ایگار نے2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

قبل ازیں آسڑیلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 156رنز بنائے۔ آسڑیلیا کی جانب سے ایرون فنچ 79رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ  سٹونس19،میکسویل18 رنز بنا سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سوڈی نے تین جبکہ بولٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلوی کپتان  ایرون فنچ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔