مہنگائی کاسلسلہ تھم نہ سکا، اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

388

اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، ملک میں مہنگائی کاسلسلہ تھم نہ سکا،مسلسل ساتویں ہفتہ منہگائی میں اضافہ ہوگیا، اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا سبب بنی۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفت روزہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتہ مہنگائی میں 0.61فیصدمزید اضافہ ہوا ہے،  ملک میں مہنگائی بڑھ کر 14.95فیصدہوگئی،ایک ہفتہ میں 22اشیائےضروریہ مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چکن 13روپے30پیسےفی کلومہنگی ہوئی،چکن کی اوسط فی کلو قیمت 263روپے58پیسےہوگئی،چینی 2روپے 64پیسےفی کلومزیدمہنگی ہوئی،چینی کی اوسط فی کلو قیمت 96روپے 68پیسےہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش 3روپے64پیسے،دال مسورایک روپے37پیسےفی کلومنہگی،دال مونگ 37پیسےاور دال چنا34 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،پیاز81پیسےاورآلو ایک روپے 40پیسے فی کلو منہگاہوا،بیف 92پیسےاور مٹن 35پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹس کے مطابق مٹن کی اوسط قیمت 1001.57اور بیف 477روپےفی کلو ہوگئی،تازہ دودھ،دہی،انڈے،صابن، چاول کی قیمتیں بھی بڑھیں،ایک ہفتہ کےدوران ملک میں 5 اشیاء سستی ہوئیں،حالیہ ہفتہ آٹےکا 20کلو کاتھیلا 8روپے4پیسےسستا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق لہسن 17روپے 29پیسے فی کلو سستا ہوا،گڑ،ٹماٹر،آگ جلانےوالی لکڑی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،حالیہ ہفتہ 24اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔