جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل آج فیصل آباد آئیں گے ،عمرفاروق

192

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیراحمدگوندل آج بروز جمعہ ایک روزہ دورے پر فیصل آبادآئیں گے ،ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجرنے بتایاکہ مرکزی صدر زون پی پی110غلام محمدآبادمیں سراج الحق کرکٹ کپ اورزون پی پی115میں سراج الحق کبڈی ٹورنامنٹ کپ کے فائنلز میں شرکت کریں گے۔بعدازاں 12مارچ کو دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام کی تیاریوںکے سلسلہ میں ضلعی ذمے داران سے بھی ملاقات کریں گے اورجلسہ میں نوجوانوںکی بھرپور شرکت کویقینی بنانے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیںگے۔