لاڑکانہ ،سڑک کے حادثے میں ضعیف خاتون جاں بحق

176

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب لاڑکانہ خیرپور پل روڈ پر تیز رفتار رکشا اور موٹرسائیکل کی ٹکر سے رانی پور کے نواحی گاؤں نبی بخش کی رہائشی ضعیف خاتون امینت خاتون شدید زخمی ہوگئیں جنہیں لوگوں نے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ضعیف خاتون دم توڑگئیں جبکہ ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی نعش ورثا گاؤں لے گئے ۔