پنگریو ،یوسف رضا گیلانی کی جیت کی خوشی میں جیالوں کا جشن

367

پنگریو( نمائندہ جسارت)سینیٹ کے انتخابات میں اسلام آباد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سیدیوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی خوشی میں پنگریو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن بڑی تعدادمیں عارف آرائیں،آفتاب لغاری ، طیب سموں،ہارون کھٹی اورمٹھومزاری کی قیادت میں سڑکوں پرنکل آئے اور کامیابی پرجشن منایا پی پی پی کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیااورمٹھائیاں تقسیم کیں ۔کارکنوں نے اس موقع پر ایک دوسرے کومبارکباد دی اورآصف زرداری،بلاول زرداری اور یوسف رضاگیلانی کے حق میں نعرے بازی کی۔