جھڈو،فنکشنل لیگ کے جنرل سیکرٹری کی والدہ انتقال کرگئیں

117

جھڈو (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ فنکشنل تعلقہ جھڈو کے جنرل سیکرٹری سلیم سیال کی والدہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا،مرحومہ کی عمر 107 برس تھی ،مرحومہ کی نماز جنازہ عید گاہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں جھڈو کے سیاسی، مذہبی ، شہری،سماجی اور صحافتی حلقوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحومہ کی جھڈو کے سخی تاج محمد قبرستان میں تدفین کی گئی۔