کوئٹہ ،فائرنگ کے مختلف واقعات،2افراد جاں بحق

131

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سریاب روڈ پر ڈگری کالج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے احمد اللہ ولد مومن نورزئی ساکن کلی خلی جاں بحق ہوگیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش اسپتال پہنچائی ۔جہاں نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے ۔ دریں اثنا کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی خالق ہاشم روڈ پر ہاشم اسکیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ دونوں واقعات سے متعلق مزید تفتیش متعلقہ پولیس کررہی ہے۔